موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی دکان کیسے شروع کریں |How To Start Bike Spare Parts Shop In Urdu

 موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی دکان کیسے شروع کریں |How To Start Bike Spare Parts Shop In Urdu

یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ آج کے دور میں ہر ایک کے پاس موٹرسائیکل بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہر گھر میں دو سےتین موٹر سائیکل ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر گزارا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ رکشوں اور بسوں کے کرائے میں اضافہ ہورہا ہے موٹر سائیکل پر سفر بھی آسان ہوتا ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے 
جب موٹر سائیکل ہے تو وہ خراب بھی ہوتی ہے جب موٹر سائیکل خراب ہوگی تو موٹرسائیکل کو مکینک کے پاس بھی لے جایا جائے گا اور خراب چیز کو تبدیل بھی کیا جائے گا تو اسپئرپارٹ کی دکان سے سامان خرید جائے گا ۔
اسپئرپارٹ کی دکان ایک منافع بخش دوکان ہیں لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے چلایا جائے اور جگہ کا انتخاب اچھے طریقے سے کیا جائے 



دوکان کے کاروباری تقاضے 

دکان کوئی بھی ہو اسے شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دکان کو کھولنے میں مشکل پیش نہ آئے دکان کس جگہ ہونی چاہیے سامان کیا ہونا چاہیے سرمایہ کاری کتنی ہوگی 

دکان کے لیے جگہ کا انتخاب 

دوکان چھوٹے پیمانے پر بھی بنا سکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر بھی دکان کے لیے جگہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں دکان ایسی جگہ کھولیں جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہو شاہراہ پر یا بازار کے نزدیک یا مارکیٹ میں جہاں اور بھی دکانیں موجود ہو موٹر اسپئرپارٹ کی یہ ایسی جگہ جہاں آبادی زیادہ ہو تاکہ اگر راہ چلتے کسی کی موٹر سائیکل خراب ہو جائے تو وہ آپ سے ٹھیک کروا سکے اسپئرپارٹ کی ضرورت ہو تو دکان کے پاس سے گزرتے ہوئے خرید سکے 
گاہک سے اخلاق سے پیش آئیں شروعات میں منافع تھوڑا کم رکھیں تاکہ گاہک زیادہ بن سکیں 

دکان کے لیے سرمایہ کاری 

دکان کھولنے کے لئے دکان کا کرایہ، دکان کے اندرونی حصے کی تیاری ،کاؤنٹر کی تیاری وغیرہ پر ایک لاکھ روپے لگ جائے گا اور سامان آپ پر منحصر کرتا ہے کہ دکان چھوٹے پیمانے پر بنا رہے ہیں یا بڑے پیمانے پر شروعات میں خاص خاص سامان دوکان میں ڈالیں جو زیادہ استعمال ہوتا ہے ڈیڑھ سے دو لاکھ میں سامان آجائے گا یعنی آپ کا کل خرچ تین سے چار لاکھ آئے گا 

دوکان کے لیے اسپئرپارٹ 

دکان میں وہ سپیرپارٹ زیادہ رکھیں جنکی گاہک کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے اسٹیکر کٹ، سائیڈ ویو مرر، سائیڈ گارڈ، ویزر، ٹیل لائٹ کور، سوئنگ آرم مکمل، لیور مکمل، ہارن، ہیڈلائٹ، ہینڈل بار، سسپنشن/شاکر فرنٹ، شاک ابزربر سیٹ، بریک شو، سوئچ یونٹ اسٹارٹ، اگنیشن سوئچ، کمبی نیشن 
سوئچ، کیبل اسپیڈومیٹر، بیٹری، اسٹارٹ سوئچ یونٹ وغیرہ



دوکان کا منافع 

اگر منافع کی بات کریں تو یہ آپ کی سرمایہ کاری اور گاہک کی خریداری پر منحصر ہے شروعات میں تو کچھ مشکل ہو گی لیکن جب آپ کی دکان چلنا شروع ہوجائے گی تو تیس ہزار سے چالیس ہزار آپ کما سکتے ہیں آپ ساتھ سامان بڑھاتے رہیں تو آپ کا منافع بھی بڑھتا جائے گا 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے